ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اورہمدرد شوریٰ  جسٹس (ر) حاذق الخیری کے انتقال پر تعزیت

کراچی: جسٹس (ر) حاذق الخیری کے انتقال پر تعزیت کے لیے ہمدرد مرکزی دفتر میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جسٹس (ر) حاذق الخیری پاکستانی جج اور مصنف تھے مرحوم نے پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، سندھ ہائی کورٹ کے جج اور سندھ مسلم لاء کالج کے پرنسپل ، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور 1998 سے ہمدرد شوریٰ کراچی کے اسپیکرکے طور پر خدمات انجام دیں۔ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اور ہمدرد شوریٰ کی قومی صدر محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ نے اس موقع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔انھوں کہا کہ حاذق الخیری صاحب ادارہ ہمدرد کے درینہ ساتھی تھے ۔شہید حکیم محمد سعید نے مرحوم حاذق الخیری صاحب کو چیرمین شوریٰ ہمدرد کے عہدے پرفائز کیا  بعد ازاں مرحوم 1998 بطور اسپیکر شوریٰ کراچی اپنی ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔

 

ہمدرد فاؤنڈیشن کے عملے نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور صدر ہمدرد شوریٰ اور اراکین ہمدرد شوریٰ پاکستان اور سوگوار خاندان اور دوستوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمینتعزیتی اجلاس میں صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ،ڈائریکٹر جنرل ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترم فرخ امداد ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر سید محمد ارسلان سمیت ہمدرد فاؤنڈیشن کے عملے نے بڑی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں