
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ کا فیصلا آئین پاکستان کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ، آئین اور جمہوریت کوبچا کر اپنا نام تاریخ میں رقم کرلیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظریۂ ضرورت کو دفن کردیا اور چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کردیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پوری دنیا میں ہماری عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے۔ آج پاکستان سے باہر بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔