
امریکی فوجی حکام کے مطابق ایف 35 لڑاکا جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن کے قریب اتوار کو لاپتہ ہوا۔
حکام نے بتایاکہ دوران پروازپائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا جبکہ پائلٹ کو اسپتال پہنچادیاگیا
طیارے کو آٹو پائلٹ موڈ میں چھوڑا گیا تھا، آٹوپائلٹ موڈ میں ہونے سے طیارے کے فضا میں ہونے کے امکانات ہیں۔
امریکی حکام نے شہریوں سے طیارہ تلاش کرنے میں مدد کی درخواست بھی کردی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمشدہ طیارے کی مالیت 8 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔
