
ملک کے معروف صنعتکار اور ریئل اسٹیٹ کی دنیا کے بڑے نام کمانڈر بلڈر کے جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں سٹی پراپرٹی ایکسپو 2023 جاری ہے۔
سٹی پراپرٹی ایکسپو 2023 کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ربن کارٹ کر کیا، جہاں رٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر و ریئل اسٹیٹ، شوبز و تمام مکتب فخر کے لوگ شریک تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سٹی پراپرٹی ایکسپو اس بات کی گواہی ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں،تمام جلد اور بھی خوش خبریاں ملیں گیں، دونمبری کرنے والے اپنا کاروبار بدلیں یا پھر باز آجائیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سٹی پراپرٹی ایکسپو ایک شاہکار پراجیکٹ ہے جس میں لوگ آئیں اور اپنا گھر بنائیں،مناسب قیمت میں لوکیشن بھی اچھی ہے اور معیار بھی اچھا ہے۔

سی ای او کمانڈر سٹی ریٹائرڈ محمد زاکر کا کہنا تھا پانچ سال سے سٹی پراپرٹی ایکسپو منعقد کررہے ہیں جس کا مقصد عوام کو سستی رہائشی سہولت فراہم کرنا ہے جو مہنگائی کے دور میں مشکل ہوگیا ہے.
رٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ آج بھترین موقع ہے لوگ آئیں اور اپنا گھر بنائیں، مارکیٹ کے حصاب سے ہم نے انتہائی مناسب قیمت مقرر کر رکھی ہے، رہائش کے حوالے سے دور جدید کی تمام سہولیات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمانڈر سٹی میں 100 یونٹ تک بجلی مفت اور دو وقت کا کھانا فری ہے، امن امان کے حوالے سے یہ کہوںگا کے اگر کسی کا پرس گرجائے تو دودن کے بعد بھی آکر ہم سے لیں۔

رٹائڑ کمانڈر محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ کمانڈر سٹی مستقبل ہے، جو بھی اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتا ہے فوری طور پر آکر بکنگ کراوائے، سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
اداکار نبیل بھی توجہ کا مرکز رہے نبیل نے آج کے دور میں سستی رہائشی اسکیم کو سراہتے ہوئے کہا یہ بڑا کارنامہ ہے جو عوام کی بھلائی کے لئے کررہے ہیں.
سٹی پراپرٹی ایکسپو میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں نہ صر کراچی بلکہ مری ودیگر شہروں کے پراجیکٹ کے اسٹالز بھی توجہ کا مرکز تھے ۔لوگوں نے نہ صرف آگاہی حاصل کی بلکہ بکنگ بھی کرائی.