
کراچی کے علاقے ملیر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ الیکشن جلد از جلد آئین کے مطابق 90 روز کے اندر کرائے جائیں، الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں اپنی کارکردگی کو ثابت کیا، ہم امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈز روکنے کا غیر آئینی کام کیا لہٰذا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتاہوں کہ ترقیاتی کاموں پرعائد پابندیاں ختم کی جائیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بیرروز گاری اور غربت ہے، پی پی کا مؤقف ہے کہ ہمارا مقابلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔
