
رباط: 6.8 کی شدت سے مراکش میں زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔
632 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ کئی مکانات، مساجد اور کاروباری مراکز زمیں بوس ہوگئے۔
مراکشی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 2 ہزار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 7 سو 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا
