ایس ایس جی سی کا کچلاک اور کراچی میں کریک ڈائون

کراچی: ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوری کی لعنت کے خلاف کریک ڈائون جاری،ایس ایس جی سی کی سیکیورٹی سروسز اور کائونٹر گیس تھیفٹ کنٹرول آپریشنز (سی جی ٹی او) کی ٹیم نے کچلاک کے علاقے میں8 انچ قطر کی لائن سے براہ راست چوری پکڑ لی ،گیس پائپ لائن سے تجارتی مقاصد کے لیے فارم ہاؤس کو فراہم کی جارہی تھی۔ چھاپہ مار ٹیم نے فوری طور پر لائن منقطع کر دی اور قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔

 دریں اثنا CGTO آپریشن ونگ نے نارتھ ناظم آباد، کراچی میں جوتوں کی کاٹیج فیکٹری اور آئل ٹریڈنگ پر دو مشترکہ کارروائیاں کیں۔ ملزمان ڈسٹری بیوشن پائپ لائن سے براہ راست ربڑ کے پائپ کے ذریعے گیس استعمال کر رہے تھے۔ جس سے کل تخمینے کے مطابق بالترتیب 135 کیوبک فٹ فی گھنٹہ اور 313 مکعب فٹ فی گھنٹہ گیس استعمال کی جارہی تھی۔

ملزمان کے خلاف ایس ایس جی سی تھانے میں دو ایف آئی آر درج کی گئیں اور گیس چوری پر ہرجانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں  CGTO ٹیم نے  ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایس جی سی پولیس کے مکمل تعاون کے ساتھ کمپنی کے آپریشنز، کسٹمر ریلیشنز اور ڈسٹری بیوشن ٹیم کے ساتھ سرجانی ٹاؤن سیکٹر-8، ویسٹ ریجن میں بھی ایک چھاپہ مارا۔ اس دوران ایس ایس جی سی کے پریشر ریگولیٹری سسٹم کے ذریعے 2000 سے زائد گھر غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔چھاپے کے دوران ریزر پیس اور ٹی کے ساتھ تقریباً 300 فٹ کے غیر قانونی پی ای پائپ کو ہٹا دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں