
سہون کی عدالت نے شہداء کربلا کے چہلم پر کیس کی آئیندہ سماعت کیلئے 23 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔
اس موقعے پر دعا خاصخیلی کا کہنا ہے کہ تانیہ میٹرک کی طلبہ تھی تب ایک ڈاکو نے آکر اسکا رشتہ مانگا اور انکار پر اسے گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بڑی بہن کے قتل کو پانچ سال گذر چکے مگر ہم ابھی بھی انصاف کیلئے در در دھکے کھانے پر مجبور ہیں
دعا خاصخیلی کا کہنا تھا ہم عدالتوں سے نامید نہیں امید ہے کہ جلد ہمیں انصاف ملے گا، کیس میں قانونی مدد کرنے پر ہم پاسبان انتظامیا کے بہت شکر گذار ہیں۔
