
عراق میں ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی زائرین کی بس عراق کے جنوبی شہر ناصریہ سے کربلا جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔
خبررساں اداروں کے مطابق حادثے میں بچوں اور عورتوں سمیت 31 افراد زخمی بھی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
