لائیو: بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن، تمام افراد کو باحفاظت نکالا گیا

پشاور: بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے

بتایا جارہا ہے کہ 6 بچے اور 2 افراد صبح 6 بجے چیئرلفٹ میں سوار ہوئے تھے، 7 بجے چیئرلفٹ کی پہلی ایک رسی اور پھر دوسری بھی ٹوٹ گئی۔

چیئرلفٹ میں سوار افراد کا کہنا ہے کہ صبح سے مدد کے منتظر ہیں، چیئرلفٹ میں ہم 8 لوگ موجود تھے، اس میں موجود بچوں کی عمر10 سے 13 سال کے درمیان ہے۔

پاک فوج کی کامیاب حکمت عملی سے تمام پھنسے 8 افراد کو باحفاظت نکالا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں