
معصوم فاطمہ کیس کے کے متعلق بات کرتے ہوئے قصور میں درندگی کا شکار بننے والی بیٹی زینب کے والد امین انصاری کا کہنا ہے کہ مجرم کو نشان عبرت نہ بنانے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
اپنے جاری وڈیو بیان میں امین انصاری کا کہنا تھا کہ معصوم زینب کے مجرم کو عبرتناک سزا ملتی تو آج کسی کو بھی یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
انہوں نے کہا کہ رانیپور کی بچی فاطمہ کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ھر انسان کا دل دھل جاتا ہے،بچوں سے زیاتی کیس میں ملوث ملزمان کسی رحم کے قابل نہیں۔
انہوں نے کہا میڈیا میں رپورٹ ہوا ہے کہ حویلی سے ایک اور بچی بھی گمشدہ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس طرح کے معاملات ہوتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فاطمہ کے والدین کی مطالبے کی حمایت کرتاہوں کے ملزمان کے گھر بلدوز کیے جائیں۔
امین انصاری نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ معصوم فاطمہ کے ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔
