
قمبر: گوٹھ مینا کے دیدار گرامانی اور ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دو سال قبل ثناء کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہونے کے بعد صلع کیلئے رانیپور کے پیر محسن شاہ کے پاس گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر محسن شاہ نے ثناء کو کچھ دن اپنے پاس ٹھرانے کا کہا اور صلع کی یقین دیھانے کرائی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کچھ دن کے بعد حویلی گئے تو کہا گیا کہ ثناء یہاں سے چلی گئیں ہیں۔
دیدار گرامانی کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ ثناء کو قتل کیا گیا ہے۔
اودھر نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر نے ثناء کے حویلی سے گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر نے کمشنر سکھر اور ڈی آئی جی سکھر کو ثناء کو بازیاب کرانے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔
