
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ والا، دھپ سری،اٹاری گھٹی کلنگر،اولاکے، جمعے والا، کمال پورہ، بکرکے اور نجابت متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
ہزاروں افراد کو سیلاب سے نکالنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔
ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں لگ بھگ 16 ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ راشن پیکس، آٹا، دال، چاول، گھی، اور دودھ سمیت ضروری اشیائے خوردنوش شامل ہیں
