شیرین مزاری کی بیٹی ایمن مزاری گرفتار، گھسیٹ کر لیجانے کا الزام

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیٹی ایمان مزاری کو گھسیٹ کر لے گئے۔

اسلام آباد کی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا ایمان کی گرفتاری کے لیے اہلکار گیٹ پھلانگ کر گھر کے اندر آئے۔

انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے  گارڈ کو کیبن میں بند کیا، موبائل چھین لیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا گھر میں 20 کے قریب افراد گھسے تھے جن کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں،

شیرین مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ایمان کو گھسیٹ کر باہر لے کر گئے، میرے کمرے میں سرچ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں