تانیہ خاصخیلی قتل کیس: ملزم کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے

سیہون: تانیہ خاصخیلی قتل کے مقدمے کی سماعت کے موقعہ پر سیہون کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ملزم خانو نوحانی کے وکیل کے کمنٹس مکمل ہوگئے۔

مقتولہ تانیہ خاصخیلی کے وکلاء کے کمنٹس کے لئے عدالت نے 7 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

 واضح رہے کہ 7 ستمبر کی شہید تانیہ کا یوم وفات بھی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تانیہ خاصخیلی کی چھوٹی بہن دعا خاصخیلی نے کا کہان تھا کہ مجھے امید ہے کہ 7ستمبر کو تانیا کی برسی کے موقعہ پر عدالت انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق اس کیس کا فیصلہ کر ے گی جس کی امید پر میری والدہ بھی اس دنیا سے چلی گئیں۔

دعا خاصخیلی نے کیس میں معاونت پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں