
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنےشوہر کو جیل میں زہر دینے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب سے4 مطالبات کردیے۔
خط میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ عدالت نے میرے شوہر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقلی کی ہدایت کی تھی، بغیر کسی جواز کے اسے اٹک جیل میں قید کر رکھا ہے، قانون کے مطابق میرے شوہر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ میرے شوہر سابق وزیراعظم ہیں، وہ آکسفورڈ کے گریجویٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں وہ جن عہدوں پر فائز رہے ہیں، اس حساب سے سہولیات اٹک جیل میں میسر نہیں ہیں
بشریٰ بی بی نے کہا کہ اٹک جیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں جو میرے شوہر کے عہدے کے مطابق ہونی چاہیں۔
