
لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہے مگر نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے.
