ٹرانزیشن آفیسر جامن داس اور ایم سی گڈاپ نے میمن گوٹھ واقعے کا نوٹس لیا

کراچی: ٹرانزیشن آفیسر ضلع کونسل کراچی جامن داس اور میو نسپل کمشنر گڈاپ احمد یارکلہوڑو نے گذشتہ دن یو نین کونسل مراد میمن کی حدود میں بچے کی گٹر میں گر کر ہلا کت پر سخت نوٹس لیا ہے، اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کیا

اجلاس میں ڈائر یکٹر سینی ٹیشن مشتاق مٹو،چیف انجینئر ایم اینڈ ڈی ممتاز علی زرداری ودیگر نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گٹر پر ڈھکن کا نہ ہونا کو تاہی کے ز مرے میں آتا ہے غفلت کرنے والوں کے خلاف فوری اور قرار و اقعی سزا ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ذمے داروں اور عملے سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مرکوزہ سیوریج اسکیم پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی ہے جبکہ سوشل میڈیا و دیگر میڈیا پر کچھ اشخاص نا قص معلومات کے سبب اس کو ضلع کونسل کراچی کے گڈاپ ٹاؤن سے منسوب کررہے ہیں جو سراسر بے بنیاد الزام ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ادارے نے اس حوالے سے مراسلہ بھی متعلقہ حکام کو جاری کیا ہے جس میں اس کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس کا نمبر TMC-G-CHAIRMAN/19/2023 ہے،یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اس میں حدود یا اسکیم کا تذکرہ کرنا منا سب نہیں مگر بلاوجہ ہماری ساخت کو خراب کیا جائے گا تو وضاحت دینی پڑتی ہے،تاکہ عوام کا جو اعتماد ہم پر عشروں سے ہے وہ متاثر نہیں ہو،اس طرح کے واقعات آئند ہ ناں ہو، اس کیلئے متعلقہ محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ایسی نا گہانی پھر نہ ہو،

ہلاک ہونے والے بچے کے اہل خانہ سے اظہار تعز یت کرتے ٹرانزیشن آفیسر ضلع کونسل کراچی جامن داس اور میو نسپل کمشنر گڈاپ احمد یارکلہوڑو کا کہنا تھا کہ اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے، ہمارا پر خلوص طریقہ کا ر اہل علاقہ کے بھرپور اعتماد کی بدولت ہے جس کو ہمیشہ قائم رکھا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں