
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی جان محمد مہر کے لاحقین کے لیے دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اتوار کو سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔
صحافی جان محمد مہر کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔
دوسری جانب جا محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پیر والے دن صحافیوں کی جانب سے سندھ بھر میں احتجاج کیا گیا۔
