روس نے یوکرین کی شدید مخالفت کے باوجود سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

روس نے آخری بار صدارت فروری 2022 میں سنبھالی تھی اور اسی ماہ اس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا— فوٹو: فائل
روس نے آخری بار صدارت فروری 2022 میں سنبھالی تھی اور اسی ماہ اس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا— فوٹو: فائل

روس نے یوکرین کی شدید مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کے پاس آگئی ہے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کا سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کے 15ارکان باری باری ایک ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالتے ہیں۔ روس نے آخری بار صدارت فروری 2022 میں سنبھالی تھی اور اسی ماہ اس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا۔

 امریکا بھی یوکرین حملے کے تناظر میں سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت پر اعتراض کر چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر  جاری بیان میں یوکرینی وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کا کہنا تھا کہ روس کا سلامتی کونسل میں ہونا غیرقانونی ہے، یوکرینی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کے ارکان صدارت کا غلط استعمال کرنے کی کسی بھی روسی کوشش کو ناکام بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں