
کراچی کے علاقے منگھوپیر گڈاپ ٹاؤن میں قائم ہمدردلیبارٹری نے 160 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔
نوکری سے نکالے جانے والے ملازمین نے آج فیکٹری کے گیٹ کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
اس حوالے سے یونین کاؤنسل منگھوپیر ٹو کے لیبر کاؤنسلر عبدالرزاق کاچھیلو کا کہنا تھا کہ 160 ملازمین کو جبری طور پر نوکری سے نکالنا زیادتی ہے۔
عبدالرزاق کاچھیلو کا مزید کہنا تھا کہ ہمدردلیبارٹری انتظامیا نے فی الفور ملازمیں کو بحال نہ کیا تو وہ احتجاج میں ملازمین کے ساتھ ہونگے۔
