
صوبہ سندھ کے ضلعہ شکارپور کے چک شہر میں سینئر صحافی جان محمد مھر کی جنازی نماز ادا کی گئی۔
جناز نماز میں صوبے بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔
گذشتہ روز جان محمد مھر معمول معمول کے مطابق اپنے آفس سے نکلے گھر گھات لگائے نامعلوم مسلحہ افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی تھی
فائرنگ کے نتیجے میں جان محمد مھر زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں بڑی تعداد میں صحافی بھی پہنچیے۔
ڈاکٹرز نے جان محمد مھر کے جسم سے تین گولیاں نکالیں مگر وہ دوراں علاج انتقال کرگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جان محمد مھر کو زمیں کے تنازع پر قتل کیا گیا، تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
