
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں 12 اور13 اگست کی درمیانی دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے جام شہادت نوش کیا۔فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
