
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دیدی
انوارالحق کاکڑپاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم بن گئے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی، صدرنے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔
نگراں وزیراعظم کے لیےانوارالحق کاکڑ کے نام پراتفاق ہوا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے انوارالحق کاکڑ کے نام پراتفاق کیا۔
اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے نشست ہوئی ہے،انوارالحق کاکڑکا نام میں نے وزیراعظم شہبازشریف کو دیا تھا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرکل حلف اٹھائیں گے۔ چھوٹے صوبے سے نگران وزیراعظم بنانے کا مقصد احساس محرومی کو دورکرنا ہے۔
وزیرِاعظم اور قائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدرپاکستان کو بھجوائی۔ وزیرِ اعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کون ہیں؟
انوارالحق کاکڑکا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ انوارالحق کاکڑ2002 میں ن لیگ کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کا الیکشن لڑا،ناکام رہے ۔ 2015 میں نواب ثناٗ اللہ زہری کی حکومت آئی تو اس میں ترجمان بلوچستان حکومت بنے۔
بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرانوارالحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
