
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈز ایکٹ کیس کا فیصلہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر دیا جس پر افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا نوازشریف کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں۔ انشاء اللہ وہ واپس آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آج رات یا کل تک ہوجائے گا۔
