
سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا، اللہ نے پانچ سال بعد اسی کرسی پر بٹھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، اب نہ نگران حکومت کچھ کرسکتی ہے نا الیکشن کمیشن۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلہ سے کوئی پریشانی نہیں، مسلم لیگ ن قانونی ماہرین سے اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔
