
وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا اور مشاورتی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا، کل پھر ملاقات کا کا فیصلہ کیا گیا۔
