
وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی توڑ دی
صدر مملکت کے قومی اسمبلی توڑنے سے ہی وفاقی کابینہ اور حکومت بھی تحلیل ہوگئی۔
وزیراعظم نے 12 اگست کو مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے صدر کو منظوری کیلئے بھیجی تھی۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی، آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت اسیمبلی تحلیل کی۔
