مزدور رہنما لیاقت ساہی نے تنخواہوں میں35 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

کراچی: کم سے کم اُجرتوں سندھ بورڈ کے ورکرز کے نمائندوں نے غیر ہند مند اور ہنر مند ورکرز کی تنخواہوں میں بورڈ کےاجلاس میں 35 فیصد اضافے کی سفارش کرتے ہوئے جلد سے جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، لیاقت علی ساہی۔

مزدور رہنما لیاقت علی ساہی سیکریٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن اسٹیٹ بینک سندھ کم سے کم اُجرت بورڑ کے ممبر نے غیر ہنر مند اور ہنر مند پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرسندھ کے ورکرز کی کم سے کم اُجرتوں کے اضافے کے سلسلے میں ہونے والے منعقدہ اجلاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ8اگست2023ء کو SINDH MINIMUM WAGE BOARD کا اجلاس بورڈ کے چیئرمین کی زیر صدارت میں منعقدہوا ہے جس میں ورکرز کے تمام نمائندوں نے شرکت کی لیکن ایمپلائرکی طرف سے نامزد کردہ کسی بھی نمائندے نے شرکت نہیں کی جس پر ورکرز کے نمائندوں کی طرف سے تشویش کااظہار کیا گیا۔

اس موقع پر لیاقت علی ساہی اور زہرہ اکبر نے چیئرمین سے مطالبہ کیا دیگر تمام صوبوں اور وفاق نے کم سے کم اُجرتوں کے اضافے کا نوٹس جاری کردیا ہے جس کی روشنی میں یکم جولائی2023 سے تمام غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن صوبہ سندھ میں حکومت نے بجٹ میں اس کا باقاعدہ اعلان اضافہ کاکرکے قانون کی روشنی میں ریفرنس بھی سندھ مینیم ویج بورڈ کو بھیج دیا تاکہ جلدسے جلدورکرزکوملک میں جاری مہنگائی میں تنخواہوں میں فوری اضافے کے ساتھ ادائیگی ہوسکے لیکن ایمپلائر کے نمائندوں کی طرف سے اجلاس میں شرکت نہ کیا جانا اس پروسس میں تاخیرکرنے کے مترادف ہے ۔

ورکرز کے نامز د نمائندوں لیاقت علی ساہی، زہرہ اکبر، آصف خٹک اور محبوب قریشی نے متفقہ طور پر یکم جولائی 2023 سے 35 فیصد اضافہ 25 ہزار میں موجودہ اضافہ کرکے غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کی تنخواہوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ معتلقہ اداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ اس پر عمل درآمد بھی کرائیں جو ادارے عمل درآمد نہیں کررہے ان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے اورجو افسران اپنی ذمہ داری اس سلسلے میں نہیں ادا کررہے انہیں فوری طور پر ہٹایاجائےچونکہ ان کی نااہلی کی وجہ سے سندھ میں بڑے پیمانے پر غیر ہنر مند اور ہنر ورکرز کا کم سے کم اُجرتوں کی ادائیگی پر استحصال کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں