
چھے آگست اتوار کے دن سانگھڑ کی حدود میں سرھاڑی ریلوی اسٹیشن کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ٹرین کی 10 بوگیاں ٹریک سے اترنے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار تھی، حادثے میں خواتین سمیت 35 افراد جاں بحق اور ایک سو کے قریب زخمی ہوئے ۔
ضلع نوابشا اور سانگھڑ کی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، سانحہ کا سن کر شہری خود ہی خون عطیہ کرنے ہسپال پہنچ گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ دو گھنٹوں کے اندر خون کی ایک ہزار بیگ جمع ہوگئے جس میں ینگ ڈاکٹرز، طلبہ اور شہروں نے بھرپور حصہ لیا۔

دوسری جانب علائقہ مین ٹھنڈی پانی کے کولر لیکر متاثرین حادثہ کے پاس پہنچے جبکہ سبیلیں بھی لگائیں گئیں۔
متاثرین حادثہ نے علائقہ مکینوں کی مدد نوجوانوں کے خون عطیہ کرنے کے جذبہ کو خوب سراہا۔
