
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔
طالبہ ثناء شاہ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ انصاف نہ ملہ تو اہم قدم اٹھاؤں گی جس کے ذمہ دار وائیس چانسلر ہونگیں۔
دوسری جانب ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ویڈیو بیان پرانا معاملہ ہے۔ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر دونوں اساتذہ کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔
