کراچی: برقعہ پوش نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، چہرا اور بازو متاثر

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں برقعہ پوش نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

پولیس کے مطابق واقعہ کرائے دار  اور مالک مکان کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

 فریقین میں کافی عرصے سے مختلف نوعیت کے جھگڑے چل رہے تھے۔

ایس پی لیاقت آباد کا کہنا ہےکہ تیزاب پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون ہے یا مرد، تحقیقات جاری ہیں، متاثرہ خاتون 22 فیصد جھلسی ہے، چہرا اور بازو متاثر ہوا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہخاتون کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، پڑوسیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں