
تحصیل کونسل متھرا کے چیئرمین کی نشست پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا امیدوار کامیاب ہو گیا۔
155 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار انعام اللہ 20 ہزار333 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے
جے یو آئی کے امیدوار رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
چیئرمین تحصیل کونسل متھرا کی نشست جے یو آئی کے فرید اللہ خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی
