نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی جو بھی فیصلہ کرےگی قبول ہوگا، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔

تلہ گنگ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے، نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا۔

شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ پارٹی میں میرا نہ کوئی عہدہ ہے نہ میں وزیر ہوں لیکن پارٹی جو ذمہ داری دے گی وہ ادا کروں گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں