
سید مراد علی شاہ نے یومِ استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانیت سوز ہیں، بھارت جارحانہ اقدامات سے کشمیریوں کو حقِ رائے دہی سے محروم نہیں رکھ سکتا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آواز بن کر دنیا بھر میں گونجے گا۔ بھارت کا مکرو چہرہ دنیا پر آشکار ہوچکا ہے، پوری دنیا کو کشمیر پر ڈھائے گئے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔
