
چار سال قبل بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی
بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف مظفرآباد میں شہریوں کی جانب سے مشعل بردار احتجاج کیا گیا۔
بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
بھارت نے 5 اگست 2019 کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔
