واٹر کارپوریشن ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: واٹر کارپوریشن ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں اس ضمن میں ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سی بی ای کے ساتھ مل کر ملازمین کے دیگر تمام مسائل حل کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے چیئرمین سی بی ای ارشاد خان، عبدالقیوم، اکرام خان اور ندیم یوسف سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا۔

 ملاقات کے دوران ساجد نظام، نثار مگسی، انجینئر موہن لال اور محمد امین تغلق موجود تھے، اس موقع پر سی بی ای عہدیداران نے سی او او واٹر کارپوریشن کو ملازمین کے واجبات، تقرری تبادلے اور کالونیز کے مختلف مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن نے سی بی ای کو مل کر تمام مسائل کی یقین دھانی کروائی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں