
کراچی: ایس پی ایل سے صوبہ سندھ میں بہت بہتری آئی گی۔ ہمارے صوبے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے بس ہمیں ان کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ صوبے میں جہاں جہاں بھی گراؤنڈز ہیں وہاں ان کے میچز ہوں گیں۔ وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ
کراچی غازیزاب جی ایف ایس کی ٹیم بن چکی ہے اور یہ ٹیم لیگ کی فاتح ٹیم ہوگی۔ صوبے کی نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا ہمارا اور جی ایف ایس کا عزم ہے, عرفان واحد سی ای او۔ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز

جی ایف ایس بلڈرز ملک بھر میں بہت بہترین کام کررہی ہے۔ مستقبل میں بھی جی ایف ایس بلڈرز ہمارے صوبے سندھ کے نوجوانوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیئے موقع فراہم کرےگی۔ مشیر برائے کھیل سندھ ارباب لطف اللہ
جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز اور سندھ پریمیئر لیگ کی جانب سے کراچی کے میریٹ ہوٹل میں کراچی غازیز ٹیم فرنچائز سائننگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایس پی ایل سے صوبے کے نوجوانوں کوموقع ملے گا۔ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہمیں بس اس کو نکھارنا ہے۔ جی ایف ایس بلڈرز کے سی ای او عرفان واحد بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ایس پی ایل میں بھی ایسا ہی کام کریں گے۔
جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او عرفان واحد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی غازیزاب جی ایف ایس کی ٹیم بن چکی ہے اور یہ ٹیم لیگ کی فاتح ٹیم ہوگی۔ صوبے کی نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا ہمارا اور جی ایف ایس کا عزم ہے۔ جبکہ مشیر برائے کھیل سندھ ارباب لطف اللہ نے بھی جی ایف ایس کی کاوشوں کو سہارا اور خوائش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ہمارے صوبے سندھ کے نوجوانوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیئے موقع فراہم کرےگی۔ جبکہ سندھ پریمیئر لیگ کے پریڈنٹ عارف ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں مختلف لیگزچل رہی ہیں سندھ پریمیئر لیگ کے زریعہ سندھ کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ہماری کوشش ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہوگی۔
سندھ پریمیئر لیگ کی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ صوبے بھر کے نامور حضرات، سماجی و سیاسی شخصیات، معروف کاروباری شخصیات، اینکرپرسن سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔