
ذرائع کے مطابق افتخار درانی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی لاپتا ہیں، انہیں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا ہے۔
افتخار درانی تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے تاہم عمران خان نے انہیں 3 فروری کو کابینہ سے نکال دیا تھا
