
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدرلینڈ کی سفیر مس ہینی ڈی وریس نے سی ایم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔
نیدرلینڈ کی سفیر مس ہینی ڈی وریس کا کہنا تھا کہ ماہیگیری اور واٹر مینجمنٹ میں نیدرلینڈ کے پاس ٹیکنالاجی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر بھی نیدرلینڈ سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے، نیدرلینڈ کے پانی کے ماہرین ستمبر میں آئینگے
اس موقعے پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ کے سرمایہ کاروں کیلئے سندھ میں فشریز اور واٹر سیکٹر میں مواقع ہیں۔ محکمہ آبپاشی سندھ نیدرلینڈ کے ساتھ رابطہ کریگی، وزیراعلیٰ سندھ نے ان کا اجلاس محکہ آبپاشی سے طے کروادیا۔
