سی ای او واٹر بورڈ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی: سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی زیر صدارت ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، چیف انجینئر واٹر محمد حنیف بلوچ، چیف انجینئر بلک سکندر زرداری سمیت مختلف منتخب عوامی نمائندگان، ٹاؤن چیئرمین اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، اجلاس کے موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑہتی ہوئی پانی کی چوری کے سدباب کے سلسلے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے پانی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اغاز کیا جبکہ کارروائی کے پہلے مرحلے میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کیے گئے۔

 عوام کو باخبر رکھنے کے لیے آپریشن کی کارروائی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بروقت فراہم کی گئیں، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے علاؤہ تمام غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے ایک مربوط پلان مرتب کیا گیا اور فیصلہ گیا کہ تمام ایسے کنیکشنز جن کی قانونی منظوری نہیں ہے ان کو فوری طور پر منقطع کیا جائے گا اسی سلسلے کی ایک کڑی ماہ جولائی میں 84 انچ قطر کی لائن پر کیا گیا آپریشن ہے جس میں اب تک 81 کنکشن کو بلا تفریق منقطع کیا گیا ہے ان 81 کنکشن میں سے 6 کنکشن نیو کراچی اور 4 کنکشن سرجانی ٹاؤن کے مقام پر منقطع کیے گئے تھے جن کی کارپوریشن کے رکارڈ پر قانونی منظوری دستیاب نہیں تھی، بعد ازاں عوامی نمائندگان اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کی باضابط درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے کارپوریشن نے ایسے تمام کنکشن جو صرف آبادیوں کی طرف جاتے ہیں انہیں پانی کی فراہمی روک کر تین روز میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس ضمن میں عوام الناس کو یہ مطلع کیا جاتا ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایک پروفیشنل اداراہ ہے جس کی تمام تر کاروائیاں قانون کے مطابق کی جاتی ہیں اور ایسے علاقے جہاں پانی کی کمی کا سامنا ہو وہاں پر کارپوریشن پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، اس کے علاؤہ کارپوریشن یہ بات واضح کر چکا ہے کہ تمام غیر قانونی کنکشن اور ہائیڈرنٹس کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں کسی سیاسی دباؤ یا بدنیتی پر مبنی نہیں بلکہ خالصتاً عوام الناس کو پانی کی فراہمی کے لیے کی جارہیں ہیں کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا کارپوریشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں