
کراچی (رپورٹ: فرحان تنیو) شاہ عبداللطیف بھٹائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے 10 محرم الحرام کو کراچی کے علاقے گریکس ماڑی پور میں سبیل کا احتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت ویلفیئر کے صدر بشیر احمد سنجرانی اور جنرل سیکرٹری آصف علی جسکانی اور دیگر نے کی
سبیل میں ویلفیئر کی ورکنگ کمیٹی میں سر شیر علی جسکانی، محمد وسیم عطار بہرانی کے ہمراہ ویلفیئر کے نائب صدر عبدالحق جسکانی، جوائنٹ سیکرٹری علی شیر بہرانی، فاٸنانس سیکرٹری راشد علی جسکانی، سعید احمد لغاری، لالہ یعقوب جسکانی, بشیر احمد جسکانی، بدهنی گوٹھ سے ذوالفقار علی جسکانی اور علاقہ مکینوں نے بھرپور حصہ لیا
فلاحی ٹیم اور علاٸقے مکینوں کا کہنا تھا کہ آج کا احتمام امام حسین علیہ السلام کی محبت میں کیا گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ چھوٹی سی کوشش بارگاہ امام حسین علیہ السلام تک ضرور پہنچے گی اور امام حسین علیہ السلام کی محبت کے طفیل اللہ پاک ہم سب سے راضی ہو اور ہماری دعاٸیں قبول فرماۓ ۔
