
چارسدہ: جنوبی امریکا کے ملک چلی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر شادی کرلی۔
سوشل میڈیا پر چارسدہ کے رہائشی اکرام اللہ اور چلی کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی دوستی ہوئی تھی۔
نیکولی آناراگلسالوس نے چار سدہ پہنچ کر اسلام قبول کیا اور اکرام اللہ سے شادی کرلی۔ نیکولی آناراگلسالوس نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا ہے۔
