
وائیس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطھر محبوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او نے قانون کی دھجیاں کیسے اڑائیں؟ جو کچھ سامنے آیا ہے وہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔
یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ان افسران کی بھی تفتیش ہونی چاہی جن کی وجہ سے ملک کے اداروں کا نام بدنام ہوا
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر آئی جی پنجاب اور ھائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں حکومتی نمائیندے بھی ہیں وہ جلد رپورٹ حکومت کو دی گی۔
وائیس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطھر محبوب کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کے اداروں نے جو رپورٹ بنائیں ہیں اس میں جو بھی ملوث افراد ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔