
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اور کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 253 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوں گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ 15 دن کے دوران روپے کی قدر میں بہتری آئی۔
