مسلح افواج ملک سے دہشتگردی ختم کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔قوم کیلئے جوانوں کی خدمات اور عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیرکو ژوب میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر بریفنگ بھی دی گئی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں اور کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائی کیلئےحاصل آزادی پر تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی ہوگی، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا، مسلح افواج ملک سے دہشتگردی ختم کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت باعث تشویش ہے۔ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں