
کراچی :سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں غیر اعلانیہ مفاہمت ہو گئی ہے.
سندھ حکومت کی درخواست پرسندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ 12جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے گورنر سندھ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ اسمبلی میں نئے لیڈر آف دی اپوزیشن کی تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان حلیم عادل شیخ کی جگہ ایم کیو ایم کے کسی نامزد رکن کو نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کر لیا جائے گا
