
سیاسی وسماجی رہنما لیا قت علی ساہی نے یو سی تھری شاہ فیصل کے وارڈ چار اعظیم پورہ کی طرف سے کئے گئے احتجاج سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ندی سے بالخصوص عظیم پورہ اور ریتہ پلاٹ کے مکینوں کو تشویش ہے کہ اگر ندی سے بڑی تعداد میں بڑی بورنگ کرکے پانی کو فروخت کیا گیا تو ہمارے علاقے میں جن لوگوں نے بورنگ کی ہوئی ہے ان میں پانی کی سطح اور نیچے چلی جائے گی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی نہ صرف لاکھوں کی کی ہوئی بورنگ ختم ہوجائے گی بلکہ پانی جو گھر کے استعمال کے لئے بورنگ کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے اس سے بھی محروم ہوجائیں گے اس غیر قانونی عمل کو فوری روکا جائے اس کا اظہار احتجاج میں شامل خواتین سے کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ عظیم پورہ اور ریتہ پلاٹ کو پینے کا صاف فراہم کرنے میں پہلے ہی ناکام ہے جماعت اسلامی والے الیکشن میں چورن فروخت کرتے تھے کہ یو سی تھری شاہ فیصل میں تمام کام جماعت اسلامی کروا رہی ہے تو پھر یہ لوگ نیند میں تھے ایک سال سے مافیا ندی میں بورنگ کررہا تھا تقریبا13 بورنگ پوائنٹ قائم کئے ہیں پائپ بھی ڈال چکے ہیں ریتہ پلاٹ کے ایک رہائشی نے بتایا ہے کہ ایک بورنگ پوائنٹ کے چلانے سے ریتہ پلاٹ میں پانی کی سطح بیس سے پچیس فٹ نیچے چلی گئی ہے اگر تیرہ پوائنٹ جب چلیں گے تو یو سی تھری شاہ فیصل کے تمام مکینوں کو بورنگ کے پانی سے محروم ہوجائیں گے اس غیر عمل کو ہر صورت میں روکنا ہوگا
لیاقت علی ساہی نے تمام خواتین کو یقین دلایا کہ ہم بریسٹر مرتضی وہاب میئر ، جناب سلمان مراد ڈپٹی میئر اور جناب نجمی عالم پارلیمانی لیڈر سٹی ہاؤس کے علم میں تمام صورتحال لائیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ اس غیر عمل کو نہ صرف فوری طور پر روکا جائے بلکہ جو لوگ اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہیں ان قرار واقعی سزا دی جائے مجھے چھبس سو ووٹ لوگوں نے دئیے ہیں میں ان کے جائز مسائل کیلئے تمام فورم پر آواز اُٹھاؤں گا اور میئر ، ڈپٹی میئر اور پارلیمانی لیڈر سٹی ہاؤس اس پر یقینا نوٹس لیں گے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے جائز مسائل حل کرے گی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے یو سی تھری شاہ فیصل کے رہنما چوہدری طاہر فاروق ہنجرا بھی موجود تھے اور اعظیم پورہ کی بڑی تعداد میں خواتین احتجاج میں شریک تھیں۔
