
بھارت نے ہمیشہ کی طرح آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، اس حوالے سے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے 185,000 کیوسک پانی اجھ بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑا ہے ، ریکارڈ کے مطابق پچھلے سال بھی بھار ت نے 173,000 کیوسک چھوڑا تھا
ترجمان کا کہنا ہے کہ آخری اطلاعات تک چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی 60,000 کیوسک جسر تک پہنچا تھاجس کی وجہ سے سیلاب کی نچلی سطح (دریائے راوی پر گیجنگ پوائنٹ)بنی تھی.
اودھر ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث 59 کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے.
ڈپٹی کمشنر گجرات نے بتایا کہ کوٹ غلام تا کوٹ نکا سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، دریائے چناب میں 1 لاکھ 18 ہزار43 ہزار 692 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔
