اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک گرفتار

لاکھوں روپے رشوت لینے کے الزام میں ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک گرفتار، اینٹی کرپشن نے خاتون افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اینٹی کرپشن کے جاری کیے گئے علامےکے مطابق خاتون کلرک شبانہ نے زمین ٹرانسفرکی مد میں بھاری رقم وصول کی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 80 لاکھ روپے کے قریب رقم بطور رشوت لی تھی،رقم  مقامی شخص سے رقم وصول کی گئی تھی۔

خاتون کلرک کی رشوت وصولی کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون کلر کو معطل کر دیا گیا تھا

اینٹی کرپشن ٹیم مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ زمین ظہیر الدین پٹھان کے نام پر تھی

زمین ٹرانسفر کروانے والے افراد بھی جعلسازی کر رہے تھے

ٹرانسفر کے لیے دو جعلی افراد کو شناختی کارڈ کے ہمراہ لایا گیا

لینڈ ٹرانسفر کے لیے باقاعدہ اشتہارات اور دیگر کاروائیاں پوری کی گئی

اصل مالک ڈی سی ملیر کے پاس پہنچا تب معاملہ کھلا

ڈی سی ملیر عرفان اسلام کی جانب سے ٹرانسفر کو فورا رکوایا گیا

خاتون نے دفتر سے باہر رشوت وصول کی تھی.

Click Breaking 24

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں